4 جنوری 2014 - 20:30
صہیونی فوج نے فلسطین کے ایک عالم دین اور تین عام آدمیوں کو اغوا کر لیا

صہیونی پولیس نے فلسطین کے ایک عالم دین اور تین جوانوں کو اغوا کر لیا ہے جبکہ مسجد الاقصیٰ میں گھس کر نمازوں کو بھی مورد ضرب و شتم قرار دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی پولیس نے مسجد الاقصیٰ سے ایک فلسطینی عالم دین کو اغوا کر لیا ہے۔ صہیونی پولیس نے اس اقدام کے بعد مسجد کے متولی کو بھی پرس و جو کے لیے گرفتار کر لیا۔اس رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس، بعض افراطی یہودیوں کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں گھسی اور مسجد میں موجود نمازوں کو مورد ضرب و شتم قرار دیا۔اس رپورٹ کے مطابق بیت اللحم شہر کے جنوب میں واقع شہر بیت فجار سے تین فلسطینی جوانوں کو بھی اغوا کیا ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی پولیس نے ان جوانوں کو اغوا کرنے سے پہلے ان سے رس و جو کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲